حرم مکی کے امام و خطیب فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی آج سے ملائشیا کے دعوتی دورے کا آغاز کریں گے۔ امام صاحب اپنے دورے کے دوران مختلف تبلیغی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
حرمین شریفین پریزیڈنسی کی فراہمی کردہ معلومات کے مطابق ڈاکٹر ماہر المعیقلی اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران کوالالمپور کی سرکاری جامع مسجد میں خطبہ جمعہ بھی ارشاد فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر معیقلی مختلف مسلمان تنظیموں کے زعماء سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور مختلف سیمنارز سے خطاب بھی کریں گے۔