سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین ترکی آل شیخ کا کہنا ہے کہ اس سال کا ریاض سیزن سابقہ سالوں سے مختلف اور شاندار ہوگا، سیزن کی افتتاحی تقریب آج رات ریاض کے سویدی پارک میں منعقد ہوگی۔ ترکی آل شیخ نے ٹویٹ کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد، آج رات باکسنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لائٹ ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپیئن "ارٹرپیٹر بیو کا دمیتری بائیول” کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ جبکہ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں مختلف رنگا رنگ کلچرل پروگرامز منعقد ہوں گے۔
ریاض سیزن میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ موسیقی کے پروگرامز اور مختلف ممالک کے ثقافتی ویکس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جن میں باری باری، ہر ہفتے ایک نیا ملک اپنے ثقافتی کھانوں، ملبوسات اور کلچرل چیزوں کی نمائش کرتا ہے۔ اور ہر ملک سے مختلف فنکار اور فنون لطیفہ سے منسلک لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین ترکی آل شیخ کا کہنا ہے کہ اس سال ریاض سیزن کے تفریحی پروگراموں میں ہر ہفتے ایک لکژری گاڑی انعامی اسکیم میں رکھی گئی ہے۔ سیزن کے ٹکٹس ویب سائٹ "وی بک ڈاٹ کام ” کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
البتہ 5 برس تک کے بچے ٹکٹ سے مثتثنیٰ ہوں گے، ان کا داخلہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ فری ہوگا جبکہ 5 برس سے زائد عمر کے ہر بچے کے لیے الگ سے ٹکٹ خریدنا ضروری ہوگا۔ ٹکٹ خریدنے کے بعد وقت مقررہ پرپروگرام میں اس کے دیے گئے وقت کے مطابق شرکت کرنا ہوگی۔ تاخیر سے آنے پر ٹکٹ یا قیمت واپس نہیں کی جائے گی۔