سعودی رائل ایئر فورس کے جوان مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق سعودی رائل ایئرفورس کے چھ ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شرکت کر رہی ہے۔
مشقوں میں شرکت کا مقصد پاکستان اور دیگر شریک ملکوں کی فورسز کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا، اور رائل فورس کی صلاحیتوں اور پیشہ وارنہ مہارتوں کا مظاہرہ ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ، پاکستان، ترکیہ اور مصر کی فورسز سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔