معروف کمپنی ٹویوٹا پاکستان نے 35 سال مکمل ہونے پر فورچیونر کی قیمتوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا۔
ٹویوٹا پاکستان نے محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل آفر متعارف کرا دی ہے جس کے تحت صارفین اب یہ مقبول ایس یو وی کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔
اس آفر کے مطابق فورچیونر G کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔
فورچیونر V اب 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔یعنی دونوں ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے سے زائد کمی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ سے زائد کی کمی کی گئی ہےکمپنی کے مطابق یہ رعایتی قیمتیں محدود اسٹاک کےلیےہیں اورآفر مخصوص مدت تک ہی جاری رہےگی
