حج و عمرہ کے اہم امور کی اطلاعات اور انتظامات کی ایپلیکیشن ” نسک ایپ” کی تازہ اپڈیٹس میں مدینہ منورہ میں موجود زائرین اور مقیم مسلمانوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔
نسک ایپ کی تازہ اپڈیٹس کے مطابق ریاض الجنۃ میں دوبارہ داخلے کی ایک سالہ پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔ اب زائرین ہر 20 منٹ کے بعد ریاض الجنۃ کے لیے دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں۔
تاہم ابھی تک اس حوالے سے سعودی آفیشلز، وزارت حج و عمرہ یا حرمین شریفین پریزیڈینسی کی طرف سے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے۔
البتہ نسک ایپ جو کہ ایک آفیشل ایپ ہے، کی تازہ ترین اپڈیٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلمانانِ عالم ہر بیس منٹ کے بعد ریاض الجنۃ میں داخلے کے لیے آفیشلی اہل ہوں گے۔
یقینا یہ خبر اُن لوگوں کے لیے تو بہت بڑی خوشخبری ہے جو مدینہ منورہ میں موجود ہیں یا جو عمرہ پر جاسکتے ہیں کہ وہ دن میں کئی مرتبہ روضہ مبارکہ اور ریاض الجنۃ میں جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک ایک سال والی پابندی نہیں تھی، یہ پابندی ایک سال قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عائد کی گئی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ تمام زائرین کو حاضری کا شرف حاصل ہو سکے۔
تاہم اب نسک ایپ کی تازہ ترین اپڈیٹس سے یہ شو ہو رہا ہے کہ ایک سال میں دوبارہ داخلے والی پابندی ہٹادی گئی ہے اور سب کے سب مسلمان بار بار ریاض الجنۃ میں جا سکتے ہیں۔
جبکہ اس کی اجازت اور پرمٹ کے حصول کے لیے ابھی تک وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جو پہلے تھا یعنی اجازت اور پرمٹ صرف نسک ایپ سے ہی ملے گا۔