عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی زائرین کا مقدس سفر ایک اندوہناک سانحے میں بدل گیا، جب البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ان کی بس ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ اس افسوسناک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔
جاں بحق خواتین میں سے دو کا تعلق گاؤں 228 نائن آر جبکہ تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے تھا۔ مرد جاں بحق افراد میں ایک بزرگ 39 تھری آر گاؤں کے رہائشی تھے اور دوسرے کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ المناک واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے صدمہ ہے بلکہ پوری قوم کے دلوں کو دہلا گیا ہے، جو اپنے پیاروں کو اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے رخصت کرکے سکون میں تھے۔