حجاج کرام کے لیے ایک اور شاندار سہولت ہے، سعودی وزارتِ صحت نے تاریخ رقم کر دی۔
اس سال حج کے دوران، سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے خطے میں پہلی بار دل کی بند شریانیں کھولنے والا متحرک کیتھیٹریشن لیب (Mobile Cath Lab) متعارف کرا کر میڈیکل سروسز کی دنیا میں ایک انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔
جہاں مریض، وہیں علاج 90 منٹ سے کم وقت میں،دل کے امراض کے ماہر ڈاکٹر اسماعیل الغامدی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید یونٹ ایسی کئی تکنیکی خصوصیات کا حامل ہے جو اسے دنیا کے جدید ترین طبی آلات میں شامل کرتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی خوبی؟
مکمل صحت ہے
اب دل کے مریضوں کو دور دراز ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں یہ یونٹ خود چل کر ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹروں تک پہنچ سکتا ہے، اور مشاعرِ مقدسہ جیسے مصروف ترین علاقوں میں بھی فوری طور پر اپنا کام شروع کر سکتا ہے۔
زندگی بچانے والا ہر لمحہ قیمتی ہے،یہ متحرک کیتھ لیب خاص طور پر ان مریضوں کے لیے زندگی کی امید بن کر سامنے آیا ہے جو حج جیسے سخت جسمانی مراحل کے دوران دل کی تکلیف میں مبتلا ہو جائیں۔ عالمی معیار کے مطابق دل کی شریان کھولنے کے لیے 90 منٹ کا وقت اہم ترین مانا جاتا ہے اور یہ یونٹ اس وقت سے بھی کم میں اپنا کام مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ اقدام سعودی وزارتِ صحت کی اُس جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مقدس مقامات پر طبی خدمات کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس موبائل یونٹ کی بدولت نہ صرف فوری علاج ممکن ہوا بلکہ حجاج کو وہ اعتماد بھی ملا جو ان کے جسمانی اور روحانی سفر میں سکون کا باعث ہے
یہ حج، صرف روحانی نہیں طبی طور پر بھی محفوظ ہے
سعودی عرب کا یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مذہبی فرائض میں بہترین توازن ممکن ہے۔ دل کی دھڑکن رُکے بغیر، عبادت جاری رکھیں،کیونکہ اب علاج ہے آپ کے قریب!