مکہ مکرمہ:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج کے عظیم اجتماع کے موقع پر سعودی عرب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعی خوش قسمت لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے حج جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ 17 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جو دیگر لاکھوں مسلمانوں کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستانی حجاج سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف پاکستان کی سلامتی بلکہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں۔
سردار محمد یوسف نے کہاکہ
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کئی عالم کشیدگیوں میں سرخرو کیا ہے، اور ہم دعا گو ہیں کہ وطن عزیز ترقی، امن اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے
وزیر مذہبی امور نے مزید بتایا کہ پاکستانی حجاج کے لیے اس بار بلٹ ٹرین کے ذریعے میدانِ عرفات تک رسائی کا شاندار انتظام کیا گیا ہے، جو ایک انقلابی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی کوشش ہے کہ حجاج کرام کو رہائش، نقل و حمل، طعام اور طبی سہولیات سمیت تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں، تاکہ وہ مکمل اطمینان کے ساتھ مناسکِ حج ادا کر سکیں۔