ریاض:سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حج سیزن 2025 کے لیے ایک شاندار اور منفرد اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری عمر المداح نے "اکرام ایکسیلنس ایوارڈ” کا افتتاح کیا، جو ان مہمان نوازی مراکز کو اعزاز دے گا جو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
یہ مراکز اشرقت کمپنی کے ذیلی ادارے "اکرام الضیف” سے وابستہ ہیں۔ اس ایوارڈ کا مقصد انتظامی و عملیاتی کارکردگی میں بہتری، خدمات کے معیار میں اضافہ اور حجاج کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانا ہے۔ "اکرام ایکسیلنس ایوارڈ” ویژن 2030، وزارتِ حج و عمرہ کے اہداف، اور حجاج پروگرام کی روح کے مطابق بہترین خدمات کو سراہنے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
ایوارڈ کا دائرہ صرف اعزاز تک محدود نہیں بلکہ یہ اداروں کے درمیان مثبت مسابقت کو فروغ دے کر خدمت کے میدان میں جدت اور اخلاص کے رجحان کو مضبوط کرے گا۔
اس اقدام سے حجاج کرام کو اعلیٰ سطح کی مہمان نوازی، بہتر سہولیات، اور غیر معمولی حج تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی