ڈاکٹر صلاح البدیر مسجد نبوی میں کافی سالوں سے امامت وخطابت کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے انھیں مزید ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر صلاح البدیر ہمارے نہایت با صلاحیت ساتھی ہیں اور ہم ان کی صلاحیتوں سے مزید استفادہ چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد مسجد نبوی کے ماحول میں زائرین اور نمازیوں کے لیے دعوت و ارشاد کے کاموں میں تخصیص پیدا کرنا اور اہم موضوعات کو زیادہ بہتر طور پر بیان کرنا ہے۔
ڈاکٹر صلاح البدیر نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں مسجد نبوی میں امامت وخطابت کے منصب سے نوازا ہے، انھوں نے کہا کہ وہ دعوت و تبلیغ کے کاموں کو مزید جامعیت سے کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی میں خطبات جمعہ کے علاوہ بہت سے دروس اور دعوت و ارشاد کے پروگرام چل رہے ہیں، جن کا اہتمام ایک درجن سے زائد زبانوں میں کیا جاتا ہے۔