مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام مکہ اور مسجد نبوی مدینہ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز بدھ، 5 مارچ سے ہوگا۔
خواہشمند افراد اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے صبح 11 بجے سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
اعتکاف کا آغاز 20 رمضان (20 مارچ) سے ہوگا اور یہ 30 رمضان تک جاری رہے گا۔
رجسٹریشن کا عمل مختص شدہ نشستوں کے مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔
کامیاب رجسٹریشن کے بعد، شرکاء کو اتھارٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے باضابطہ اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، جو مخصوص شرائط اور ضوابط کے مطابق ہوں گے۔
اعتکاف ایک مقدس عبادت ہے جس میں مسلمان مسجد میں قیام کرکے عبادت اور روحانی قربت اختیار کرتے ہیں، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔