مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج 1446ھ کے دوران قانون شکنی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ سکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے حج سیزن کی خصوصی میڈیا بریفنگ میں انکشاف کیا کہ حجاج کرام کے پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جعل سازوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی جاری ہے — اور اب تک 436 جعلی حج مہمات کا سراغ لگا کر 462 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ افراد مختلف طریقوں سے غیر قانونی حج کی سہولت فراہم کر رہے تھے، جن میں سعودی شہری، غیر ملکی مقیمین اور وزٹ ویزا پر آئے افراد شامل ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے حج کو بدنظمی اور ممکنہ خطرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بغیر اجازت حج پر سخت سزائیں، سینکڑوں فیصلے نافذکردئیےگئےہیں۔کرنل الشلہوب کے مطابق 418 افراد کے خلاف انتظامی فیصلے نافذ کیے جا چکے ہیں جنہوں نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کی۔ وزٹ ویزا رکھنے والے ایسے تمام افراد کو مقدس شہر سے مسلسل واپس بھیجا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا، جبکہ اگر کوئی وزٹ ویزے کے تحت ایسے افراد کو مقدس مقامات تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اگر ایک سے زیادہ افراد شامل ہوں تو ہر فرد پر الگ سے سزا لاگو ہوگی۔
احتیاط ہی عبادت ہےوزارت نے شہریوں اور مقیمین کو تاکید کی ہے کہ وہ حج کے ضوابط کی مکمل پاسداری کریں تاکہ "ضیوف الرحمٰن” کو سکون، تحفظ اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ حکومت کا عزم ہے کہ حج کو ہر قسم کی بدنظمی، جعل سازی اور غیر قانونی مداخلت سے پاک رکھا جائے۔