امریکی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ میں ان تمام اسکولوں کے وفاقی فنڈز بند کر دوں گا جو ہمارے بچوں کو نامناسب جنسی مواد اور ٹرانس جینڈر جنون کی تعلیم دیتے ہیں۔
انھوں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران بھی کہا تھا کہ خدا نے صرف دو جنسیں بنائی ہیں۔ ایک مرد اور دوسری عورت۔ انھوں نے کہا تھا کہ LGBT کے معاملات اور رجحانات سے میں اتفاق نہیں کرتا۔
تاہم امریکہ میں موجود بہت سے لوگ صدر ٹرمپ میں آنے والی اس تبدیلی کو حیرت سے دیکھتے ہیں۔ کیونکہ پہلے اُن کے خیالات مختلف ہوا کرتے تھے۔