سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برازیل میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔