کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اور گزشتہ دنوں میں اس نے تقریباً 4,000 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ملیبو کے ساحلی شہر میں 3 دن قبل شروع ہونے والی آگ اب بھی شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے، جس سے 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ آگ کی شدت سے 6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور کئی دیگر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
اس وقت 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ علاقے میں آتشزدگی کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کو خطرہ لاحق ہے، اور مقامی حکام نے صورتحال کے سنگین ہونے کے پیش نظر ایمرجنسی اقدامات کیے ہیں