امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ کو شرکت کی دعوت دی ہے،جو 20 جنوری 2025 کو منعقد ہوگی۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ دعوت چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دی گئی ہے۔ ٹرمپ کی ٹیم نے اس اقدام کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ تعمیری مکالمے کی کوشش قرار دیا ہے، خواہ وہ حلیف ہوں یا مخالف۔
چینی وزارتِ خارجہ نے اس دعوت پر کوئی واضح ردعمل ظاہر نہیں کیا، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ کی تقریب میں شرکت کا امکان نہایت کم ہے۔ یہ دعوت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور چین کے تعلقات تجارتی مسائل اور دیگر امور پر اختلافات کا شکار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ، جو 2024 میں "ٹائم پرسن آف دی ایئر” کے اعزاز سے بھی نوازے گئے، دوسری بار صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ ان کی تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت دی جا رہی ہے