امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ وہ دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں، اس سے پہلے وہ 45ویں امریکی صدر بھی رہ چکے ہیں۔
انھوں نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک مصروف دن گزارا۔
تقریب حلف برداری کے بعد سابق صدر جوبائیڈن کے ہمراہ رسمی وقت گزارا، انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔ بعد ازاں اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے میٹنگز کیں۔
اپنی نو منتخب کابینہ سے مشاورتیں اور ملاقاتیں کیں۔ اس دوران انھوں نے تین قدرے طویل تقریریں کیں اور تقریبا 60 منٹ کا سوال وجواب کا سیشن کیا۔
بعد ازاں دفتری کاروائی میں مشغول رہے، 115 پولیس آفیسرز کی تعیناتیاں اور تبادلے کیے، 200 کے قریب نئے احکامات پر مشاورت کی، 42 ایگزیکٹیو آرڈرز جاری کیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انھوں نے پہلے ہی دن اپنے آفس کو بہت زیادہ وقت دیا، اور بہت سے اہم امور دیکھے۔ بعد ازاں، رات گئے ایک سرکاری تقریب میں اپنی اہلیہ میلنیا کے ساتھ رقص بھی کیا۔