شام کے صدر احمد الشرع نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے فیصلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اہل غزہ کو ان کے وطن سے کوئی نہیں نکال سکتا۔
شامی صدر نے واضح طور پر کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان احمقانہ ہے۔
دوسری طرف احمد الشرع کو عرب لیگ کی طرف سے 4 مارچ کو قاہرہ میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
الشرع نے گزشتہ رات ایک انٹرویو کے دوران دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کا استحکام اسی میں ہے کہ فلسطینیوں سے ان کا وطن نہ چھینا جائے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے شامی صدر کو متنبہ کرتے ہوئے کسی بھی ایڈوینچر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ احمد الشرع نے شام کی صدارت سنھبالنے کے بعد پہلی بار فلسطین کے حق میں پہلی بار واضح بیان جار ی کیا ہے۔