لندن: امریکی ٹریڈ ٹیرف کےفیصلےسےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت فیصد کمی کے ساتھ 70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔ اس تناظر میں گیس کی قیمت میں 2 فیصد اضافےکے ساتھ 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی۔
یہ تبدیلیاں اس وقت دیکھنے کو ملی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 سے زائد ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کیے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر گہرا اثر پڑا۔ اس کے بعد اوپیک پلس گروپ کی جانب سے پیداوار میں اضافےکا اعلان کیا گیا، جس سے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی۔
اوپیک پلس کے اجلاس میں طے پایا کہ مئی سے یومیہ4 لاکھ 11 ہزار بیرل تیل کی پیداوار بڑھا دی جائے گی، جبکہ پہلے گروپ کا ہدف صرف 1لاکھ 35 ہزار بیرل تھا۔ یہ تبدیلیاں عالمی توانائی کی مارکیٹ میں ایک نیا موڑ لے کرآئی ہیں، جس سے تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بڑھ گیا ہے۔