دنیا کے بہترین ائیرپورٹس کی سالانہ فہرست میں 2025 کا تاج ایک بار پھر ایشیا کے ایک ائیرپورٹ کے سر سجا ہے سنگاپور کا مشہور چانگی ایئرپورٹ نے 13ویں بار دنیا کا بہترین ائیرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دوسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس جیت کا مطلب ہے کہ سنگاپور نے گزشتہ برسوں میں مسلسل اپنے معیار کو برقرار رکھا ہے اور اب تک 2023 میں بھی یہی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
چانگی ائیرپورٹ کی منفرد خصوصیات میں ایک شاندار آبشار اور گلاس برج شامل ہیں جو اسے دنیا بھر کے سفر کرنے والوں کا پسندیدہ مقام بناتے ہیں۔ یہاں پر اسپاز، ہوٹلز، آرٹ گیلریز، سنیما، اور ایک ڈائناسور تھیم پارک بھی موجود ہیں، جو مسافروں کو کسی دوسرے ائیرپورٹ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ بس یہی وہ راز ہیں جنہوں نے اس ائیرپورٹ کو دنیا بھر میں نمبر ایک بنایا!
اس سال کی فہرست میں ٹوکیو ہینیڈا ائیرپورٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انچیون ائیرپورٹ نے چوتھا اور ناریتا ائیرپورٹ نے پانچواں نمبر حاصل کیا۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے چھٹے، چارلس ڈیگال نے ساتویں، روم کا فلومچینو ائیرپورٹ نے آٹھویں، میونخ ائیرپورٹ نے نویں، اور زیورخ ائیرپورٹ نے دسویں نمبر پر جگہ بنائی۔
یہ فہرست 565 ائیرپورٹس کی عوامی رائے اور سہولتوں جیسے ٹرمینلز، وائی فائی، ریسٹورنٹس اور صفائی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔ اس بار چانگی ائیرپورٹ نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کی ہے اور دنیا بھر میں اپنے بہترین معیار کی بدولت سفر کرنے والوں کے دل جیت لیے ہیں