علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ زبیری جنوبی افریقہ کے تعلیمی اور دعوتی دورے پر ہیں۔
جہاں وہ مختلف دعوتی اور تبلیغی اجتماعات سے خطابات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمیع اللہ زبیری کی دعوت پر 30 افریقی باشندوں نے کلمہ طیبہ اسلام پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے۔
ڈاکٹر زبیری اپنے دورے کے دوران مختلف افریقی جامعات اور اسلامی مراکز کا دورہ بھی کر رہے ہیں اور لیکچرز بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں غیر مسلموں میں قبول اسلام کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
سعودی عرب کی دعوتی اور فلاحی آرگنائزیشن رابطہ عالم اسلامی نے افریقی ممالک میں دعوت اسلام اور انسانی خدمت کا کام بڑے پیمانے پر کر رکھا ہے۔
گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے افریقی ملک تنزانیہ کے دارلسلام اسٹیڈیم میں 60 ہزار کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں دعوت اسلام کے کام کو تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے حکم پر حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے افریقی حفاظ و حافظات کو مفت عمرہ کروانے کا اعلان بھی کیا تھا۔