چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری تاریخی انصافی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ ہم پر امن تصفیے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
انٹرینشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ غزہ میں بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔ غفلت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ناانصافی کو اب ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یورپی یونین اس معاملے میں دو ٹوک اور انسانی بنیادوں پر فوری کردار ادا کریں۔