امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے شام کی موجودہ صورتحال کو گڑبڑ قرار دے دیا، اب سے کچھ دیر قبل انھوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ہمیں فی الحال کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم فی الحال اس معاملے سے دور رہیں گے۔
انھوں نے لکھا کہ روس کی وجہ سے بشار الاسد نے یہاں مضبوطی حاصل کر رکھی تھی جو اب قائم نہیں رہی۔ صدر ٹرمپ نے پہلی بار شام کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا روس یوکرین میں جنگ لڑ رہا ہے اس لیے وہ مدد کو نہیں آسکے گا۔
انھوں نے کہا صدر اوباما نے ماضی میں ریت میں کھینچی گئی اس سرخ لکیر کی حفاظت نہیں کی جبکہ روس کی شام دلچسپی سمجھ سے باہر ہے۔ شاید اوباما، روس کو بیوقوف بنا رہے تھے۔
صدر ٹرمپ نے لکھا کہ شام وہ جگہ ہے جو روس کے لیے کبھی بھی زیادہ فائدہ نہیں ثابت نہیں ہوئی۔
انھوں نے کہا کسی بھی صورت میں، شام ایک گڑبڑ ہے، وہ ہمارا دوست نہیں ہے، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ہماری لڑائی نہیں ہے۔ اس لیے انھیں کھیلنے دو۔