امریکی سفارتخانے نے افغان عبوری حکومت کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق پر پابندیوں اور غیرمنصفانہ پالیسیوں پر فوری طور پر نظرثانی کی جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی تعلیم اور روزگار کے مواقع پر مسلسل پابندیاں افغانستان کے لیے نقصان دہ ہونے کے ساتھ عالمی انسانی حقوق کی کوششوں کے لیے بھی بڑا خطرہ ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق لڑکیوں اور خواتین کے لیے صحت کے مراکز کی بندش اور حقوق سے انکار صنفی مساوات کے عالمی وعدوں کے خلاف ہے۔ حکام نے زور دیا کہ افغان حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تاکہ افغانستان کے مستقبل اور اس کی بین الاقوامی حیثیت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ یہ انتباہ دنیا کے سامنے افغان حکام کے لیے انصاف اور مساوات پر عمل کرنے کا ایک واضح پیغام ہے