پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر ایک مضبوط رہنما کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انہیں "مرد آہن” کا لقب دے کر ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں اُس وقت ملا جب انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف واضح اور پُرعزم موقف اختیار کیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
جنرل عاصم منیر نے نہ صرف اپنے الفاظ بلکہ اپنی عملی قیادت سے بھی قوم کو متحرک کیا۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جب بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان نے فرنٹ سے قیادت کی، تو جنرل عاصم منیر نے خود کو ٹینک پر سوار کر کے جوانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ "بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو کچل دیا بلکہ پاکستانی عوام کے دلوں میں اپنے سپہ سالار کے لیے ایک نیا جذبہ بھی پیدا کیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے واضح دفاعی موقف کو تشکیل دیا، اور کہا کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی حملے کا سختی سے جواب دے گی۔ ان کا یہ عزم پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری اور غیرمتزلزل عزم کا عکاس تھا، جو ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔
امریکی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے پاکستانی قوم کو سیاسی اور معاشی مشکلات میں گھرا دیکھ کر انہیں متحد کیا ہے۔ ان کی قیادت نے نہ صرف فوجی افسران اور جوانوں کے حوصلے کو بلند کیا، بلکہ ان کا پختہ عزم قوم کے لیے ایک تحریک کا سبب بن گیا ہے۔
یہ خبر عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی عزم اور جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا غماز ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج نے نہ صرف جدید جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک مضبوط پیغام بھی دیا کہ بھارت کو کسی بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قیمت پر تیار ہے۔
پاک فوج کا ہر افسر اور جوان ایک حقیقت میں دشمن کے سامنے مضبوط دفاع کی علامت ہیں، اور پاکستان کا دفاع ہر لمحے مضبوط ہاتھوں میں ہے یہ وہ پیغام ہے جو جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں دیا، اور عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی موقف کو نئی طاقت دی