بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے ترکی کے ساتھ تمام تجارتی اور تعلیمی تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکی نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی جس کو سخت نا پسند کرتے ہوئے بھارت نے ترکی کے ساتھ تمام تعلیمی اور تجارتی تعلقات ختم کر دیئے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جو ممالک بھارت کی خود مختاری پر سوالات اٹھاتے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق رکھنا ان کے ملک کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے پہلے بھارتی ایئرپورٹس پر کام کرنے والی تمام تر کی کمپنیوں کی سکیورٹی کلیرنس بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق بھارت میں ترکی کے سیب کے بائیکاٹ کے لیے مہم چلائی گئی ہے جس پر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پونے کے تاجر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارت کے لیے ناگوار گزری جس پر انہوں نے ترکیہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ ہم ہمیشہ سے پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، ترکی اور پاکستان کے درمیان جو بھائی چارہ ہے وہ بہت کم اقوام کو نصیب ہوتا ہے۔