پاکستان کے نامور صحافی حامد میر نے ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکہ نے زیادتی کی ہے، پہلے اسرائیل سے حملہ کروایا بعد میں خود حملہ کردیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک بڑی فوجی طاقت ہےاس میں کسی کو شک نہیں ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ نے پچھلے ستر سالوں میں کوئی بڑی جنگ نہیں جیتی ہے۔
حامد میر نے کہا کہ امریکہ چھوٹی چھوٹی امریکی ریاستوں میں تو رجیم چینج کروانے میں کامیاب ہوا ہے لیکن بڑے ممالک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سویت یونین میں 20 سال لگائے لیکن بالآخر اسے وہاں سے ناکام ہوکر نکلنا پڑا، اسی طرح اس نے افغانستان میں طالبان سے جنگ لڑی لیکن وہاں بھی وہ شکست کھاکے، مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرکے نکلا، وہ دونوں جگہ ہارا، جیتا نہیں۔
حامد میر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک دن ضرور ایران سے شکست کھائے گا اور مذاکرات پر مجبور ہوگا۔ امریکہ ، ایران سے یہ جنگ جیت نہیں سکے گا۔ یہ بات امریکہ کو جتنی جلدی سمجھ آجائے ، اس کے لیے اتنا بہتر ہے۔
حامد میر کے اس بیان کو پاکستان کے سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اسلحے اور اپنی فوج کی طاقت کے بل بوتے پر دیگر ملکوں میں مداخلت کرتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنا یہ رویہ بدلنا ہوگا، اسے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ بین الاقوامی ضابطوں اور اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔