محبت میں ناکامی انسان کو شدید ذہنی دباؤ میں ڈال سکتی ہے۔کچھ لوگ دکھ یا صدمے کی حالت میں دوسروں سے کٹ کر رہنا چاہتے ہیں تاکہ خود کو سنبھال سکیں۔فطرت میں سکون، خاموشی اور تجدید کی طاقت ہوتی ہے جو کچھ لوگوں کو مدھم یا بوجھل ذہنی کیفیت سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب انہیں جنوب مشرقی چین کے صوبے کے شہر یوہانگ ڈسٹرکٹ سے ایک شخص کی کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی Xiaolin تین دن سے لاپتا ہے۔
اس کے بعد پولیس Xiaolin کے فلیٹ پر پہنچی جہاں فلیٹ کو خالی اور فون کو بھی گھر میں ہی پایا، پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے Xiaolin کو تلاش کرنے کی کوشش کی جس سے معلوم ہوا کہ وہ پیدل نکل کر دلانگ کے پہاڑی علاقوں کی جانب گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Xiaolin کی تلاش کیلئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی جب کہ ڈرونز اور سراغ رساں کتوں سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا لیکن ناکامی کا سامنا رہا تاہم 26 جون کو Xiaolin کو کیمرے کی آنکھ میں پھٹے پرانے کپڑوں میں دیکھا گیا۔
Xiaolin نے ریسکیو کے بعد پولیس کو بتایا کہ اس کا حال ہی میں بریک اپ ہوا تھا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کو بھلانے کی کوشش کر رہا تھا اور اسی لیے پہاڑوں کی طرف اپنے دماغ کو پرسکون کرنے کیلئے نکل گیا تھا۔
Xiaolin نے مزید بتایا کہ اس نے جنگل میں 6 دن گزارے، ابتدائی 3 دن کچھ نہیں کھایا تاہم بعد میں جنگل میں موجود پھل اور ندی کا پانی پی کر دن گزارے۔
Xiaolin کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
محبت ایک طاقتور جذبہ ہے، جو انسان کی زندگی بدل سکتا ہے۔دل کا دکھ بعض اوقات انسان کو وہ راستے دکھا دیتا ہے جن کا تصور بھی مشکل ہو۔ذہنی صحت اور جذباتی توازن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔