قطر ائیرویز ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون ایئرلائن قرار دیدی گئی ہے،فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ایئر ہیلپ نے سال 2025 کی بہترین ائیر لائنز کی عالمی درجہ بندی جاری کردی، جس کے مطابق قطر ائیرویز پانچ سال بعد دوبارہ دنیا کی بہترین ائیر لائن بن گئی۔ایئر ہیلپ کے مطابق اس رینکنگ میں دنیا بھر کی ایئرلائنز کو 10 پوائنٹس میں سے نمبر دیے گئے، جن کی بنیاد وقت کی پابندی (On-time Performance)، صارفین کی مجموعی رائے (Customer Reviews) اور کلیم پروسیسنگ (Claim Processing) پر رکھی گئی، جبکہ تینوں عوامل کو برابر اہمیت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز نے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا نمبر اپنے نام کیا۔
متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جو خطے کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
جبکہ برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک (Virgin Atlantic) نے تیسرا مقام حاصل کیا اور یورپی ایئرلائنز میں سب سے بہتر قرار پائی۔
ایئر ہیلپ کا کہنا ہے کہ قطر ایئر ویز کی مستقل بہتری، وقت کی پابندی اور مسافروں سے حاصل ہونے والی مثبت فیڈ بیک نے اسے دوبارہ عالمی فہرست میں سرفہرست بنا دیا ہے۔
