سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل سے ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
میڈیائی رپورٹس کے مطابق سعودی اور امریکی وزراء خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق دوران گفتگو سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم خطے میں امن و امان چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔
تاہم کسی بھی طرح کے جنگی مقاصد کے لیے ہم اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔