خادم الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کی ہدایات پر 21 واں سعودی طیارہ امدادی سامان لیکر بیروت پہنچ گیا ہے۔
اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ پر حملوں کے نتیجے میں جنگ سے متاثرہ لبنان کے نہتے شہریوں کے لیے گزشتہ تین ہفتوں سے سعودی امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اب تک 21 سعودی طیارے خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سامان لیکر لبنان پہنچ چکے ہیں۔