بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے آج بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عالمی شہرت یافتہ مصور سر برائن کلارک کے یادگار فن پاروں کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔
ولی عہد نے بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور اس کے دیگر اہم منصوبوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام ، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے مزید بہترین سہولیات کا انتظام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منامہ ائیرپورٹ کی اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز میں شاندار کامیابی کے بعد بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریکارڈ میں یہ ایک نئی کامیابی کا اضافہ ہے۔
بحرین ایئرپورٹ کمپنی کی آپریٹر اور انتظامی باڈی نے اعلان کیا کہ ایئرپورٹ نے کئی اہم ایوارڈزحاصل کیے ہیں جن میں "صاف ستھرا ہوائی اڈہ” یہ ان ہوائی اڈوں کے زمرے میں آتا ہے جو سالانہ 25 ملین مسافروں کو سنبھالتے ہیں۔ "مشرق وسطی کا صاف ترین ہوائی اڈہ "یہ ایوارڈ اُن ہوائی اڈوں کو دیا جاتا ہے جو 5-10 ملین مسافروں کی خدمت کرتے ہیں۔
بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کامیابیاں ایک غیرمعمولی سفری تجربہ فراہم کرنے اور اپنے آپریشنز کے تمام پہلوؤں میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہوائی اڈے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔