امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آج انقرہ کے دورے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر امید ظاہر کی۔ ترک وزیر خارجہ حاکان فدان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا، "گزشتہ چند ہفتوں میں ہم نے ایسے حوصلہ افزا اشارے دیکھے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن ہے۔”
بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اس معاملے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خاص طور پر حماس پر اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا، "ہم ترکیہ کی آواز اور اس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو حماس کو قائل کرنے میں مدد دے سکتا ہے تاکہ اس تنازع کا خاتمہ ممکن ہو۔” انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیر خارجہ فدان سے ملاقات کے دوران حماس سے جنگ بندی کے معاہدے پر رضامندی حاصل کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی۔
بلنکن نے شام کے مسئلے پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکہ شام کے حالات کو ایک مختلف اور مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے