شام میں نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد آج سے فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئی ہیں ، جو ایک ہفتے سے بند تھیں۔ اس فیصلے کے بعد شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔
شامی فضائی حدود استعمال کرنے والی پہلی پرواز ایم ای اے 311 تھی، جو اردن کے دارالحکومت عمان سے بیروت کے لیے روانہ ہوئی۔ اس کے بعد بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کی پروازوں نے بھی شامی فضائی حدود سے گزرنا شروع کر دیا ہے۔
مذید براں، شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ دمشق اور حلب کے بڑے ہوائی اڈے جلد ہی معمول کی پروازوں کے لیے بحال کیے جائیں گے