ایران نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کرنے پر اسرائیل کی سخت مذمت کی ہے اور اسے سنگین جرم قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں ایران کے سفیر امیر سعید نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔
اسماعیل ہنیہ کو رواں سال جولائی میں تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ ابتدا میں اسرائیل نے اس حملے کا اعتراف نہیں کیا تھا، تاہم اب اس بیان نے خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دی ہے۔