امریکہ نے قطر کو یونائٹڈ اسٹیٹس میں داخلے کے لیے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قطری شہری یکم دسمبر سے 90 دن تک بغیر ویزے کے امریکہ کا سفر اور قیام کر سکیں گے۔
امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ اسٹیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر امریکہ کے ویزا سے مستثنیٰ پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا خلیجی ملک ہے۔
جبکہ امریکی شہری پہلے سے ہی یہ سہولت رکھتے ہیں کہ وہ بغیر ویزے کے 30 دن تک کے لیے قطر کا سفر کر سکیں۔ یکم اکتوبر سے انہیں 30 دن کی بجائے 90 دن تک قطر میں بغیر ویزا قیام کی اجازت ہوگی۔