پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم جذباتی فیصلے نہیں کریں گے، بلکہ ایک شاندار عوامی تحریک برپا کریں گے۔
انھوں نے کہا ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور ہمیں اکسایا جا رہا ہے کہ ہم باہر نکیلں۔ ہم ایسا بالکل نہیں کریں گے، ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے۔
وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ جب موقع ہوگا اور ہماری تیاری ہوگی ہم تب احتجاج کی کال دیں گے۔ اور یہ دور کی بات نہیں ہے۔
انھوں نے خود سے منسوب اس بات کی تردید کی ہے کہ انھوں نے پارٹی رہنماوں کے خلاف کوئی بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا یہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔