سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حیران کن اور ڈریم سٹی "نیوم” کے پہلے پڑاؤ "سِندالہ” کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ سِندالہ کو سعودی حدود کی طرف سے بحرِ احمر کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔
سِندالہ صاف پانیوں، مختلف طبعی رنگوں اور دلکش و دیدہ زیب آرکیٹیکچر سے آراستہ ایک خوبصورت پُرفضاء مقام ہے جو اب سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
یہ جزیرہ نما شہر، بحر احمر کی چھاتی پر، لگژری سیاحت میں بین الاقوامی اضافہ ہے۔ یہاں مرینا، بیچ کلب، انٹرنیشنل ریسٹورینٹس، ولاز اور گالف کے میدان سیاحوں کے منتظر ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ یہ نیوم کا پہلا باقاعدہ پڑاؤ ہے۔ یہ دا لائن نامی منصوبے کے قریب واقع ایک جزیرہ نما جگہ ہے جسے صرف ایک سال کے اندر خوبصورت سیاحتی مرکز میں بدل دیا گیا ہے۔
![](https://daarnews.com/wp-content/uploads/2024/10/Ga5dWDSWcAAASl6-1024x556.jpg)
ابھی نیوم پروجیکٹ کے اعلان کو صرف 2 سال ہوئے ہیں کہ اس کا پہلا پروجیکٹ بھی دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ نیوم جیسا منصوبہ شروع کرنا ناممکن ہے۔ یہ صرف کاغذی پروجیکٹ ہے۔ وغیرہ وغیرہ
لیکن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ دا لائن اور دوسرے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
سندالہ کے افتتاح نے دنیا کے بڑے سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔ انڈیا، یوکے، یورپ، امریکہ اور ایشیاء سے اگلے ماہ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد سندالہ کے وزٹ کے لیے بکنگ کروا رہی ہے۔
صاف پانیوں پر تیرتا ہوا سندالہ دنیا کا مفرد اور پرکشش کا مقام بن چکا ہے۔ انتہائی صحت افزاء ماحول اور دیدہ زیب آرکیٹیکچر نے سندالہ کو پسندیدگی کی نئی بلندیوں سے ہمکنار کردیا ہے۔
سندالہ 840,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور طبعی خوبصورتیوں سے مال و مال ہے۔ سعودی حکومت نے یہاں جس طرز کی آرائش کا اہتمام کیا ہے، وہ بھی اپنی مثال آپ ہے۔
![](https://daarnews.com/wp-content/uploads/2024/10/Ga5dWDRXkAAV_c2-1024x576.jpg)
سعودی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ سندالہ کا ٹرینڈ سب سے اوپر چل رہا ہے اور لوگ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کر رہے ہیں۔
سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں سعودی شہری ہونے پر فخر ہے کیونکہ ہمارے حکمران جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔
سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ممالک کے شہری بھی سعودی شہریوں کو سندالہ کے کامیاب افتتاح پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔