کل علی الصبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج پچھلے پہر پاکستان کے آرمی چیف کوئٹہ پہنچے۔
انھوں نے شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کی میتوں کو کندھا دیا۔ فوج اور سولین حکومت نے حالیہ دھماکے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی ہے اور انھیں حوصلہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے۔