فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریاض کی میزبانی میں ہونے والے مسلم اور عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں اور غزہ کی پٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی دعوت پر کل سوموار گیارہ نومبر کو او آئی سی اور عرب لیگ کی سربراہ قیادت کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت اور اسے روکنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔