ریاض میں جاری عرب اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ مجھ سے پہلے جتنے خطابات ہوئے سب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کہ ہم سب کسی ایسے ملک کے مظالم کا تذکرہ کر رہے ہیں جو انسانی ملک نہیں ہے۔
اور مجھے یقین ہے کہ وہ انسانی مملکت یا ریاست نہیں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب ملکر اقوام متحدہ سمیت دنیا کے تمام پلیٹ فارمز پر اسے بتائیں کہ وہ ایک غیر انسانی ریاست ہے۔
گذشتہ 70 سالوں سے جس طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس نے تمام عالمی اور مقامی قوانین توڑے ہیں۔
اسے کوئی پوچھنے والا اس لیے نہیں ہے کہ اسے ہم نہیں پوچھ رہے۔ اگر ہم سب یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم اس سے پوچھتے ہیں تو آپ دیکھیں گے وہ کس طرح انسانی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔
فلسطین میں ہونے والے واقعات اتنے سنگین ہیں کہ پوری دنیا تڑپ گئی ہے لیکن کسی نے ظالم سے پوچھنے کی کوشش نہیں کی۔ اسرائیل زمین کے اوپر ایک غیر انسانی بوجھ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں جس نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ اپنے پہلے صفحات پر رکھا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ فلسطین ہم سب کا ایشو ہے صرف سعودی عرب کا نہیں ہے۔