وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ ہماری ہدایات بڑی کلئیر اور واضح ہیں۔ ریاست پاکستان سے اوپر کوئی چیز نہیں ہے۔ ریاست ہماری ریڈ لائن ہے۔ اسے کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو ریاستی احکامات کو پامال کرتے ہوئے ڈی چوک آئے گا، اُسے بہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔
محسن نقوی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔