پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان اپنی اہلیہ بشری بی بی کو طلاق دے دیں تو ان کے لیے آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ بشری بی بی حال ہی میں ایک ایسے لانگ مارچ کی قیادت میں شریک رہی ہیں جس میں پولیس، رینجنرز کے جوان اور عام شہری شہید ہوئے تھے۔
جبکہ بشری بی بی پر پہلے سے بھی بدعنوانی اور وزیر اعظم ہاؤس کا ناجائز استعمال کرنے کے کیسز موجود ہیں، جن میں سے کچھ کیسز پر انھیں ضمانت پر رہائی ملی ہوئی ہے۔
رہائی کے بعد بشری بی بی نے خیبر پختونخوا میں زیادہ قیام کیا اور پٹھان قوم کو عمران خان کی رہائی کے لیے غیرت و حمیت دلائی اور اسلام آباد کی ظرف احتجاجی ریلی کی قیادت کی، جس میں جانی نقصان ہوا۔
اس سے پہلے انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے جن کی گونچ بڑی دور تک سنائی دی گئی۔
اب سے کچھ دیر قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ اگر عمران خان بشری بی بی کو طلاق دے دیں تو ان کے ساتھ نرمی برتی جا سکتی ہے۔
تاہم فیصل واوڈا کی ایسی باتوں پر تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان زیادہ دھیان نہیں دیتے بلکہ اُن کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔