امارات کے وزیر اعظم محمد بن زید نے فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی جیتنے پر سعودی عرب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ امر ہم سب کے لیے قابل فخر ہے کہ سعودی عرب فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کرے گا۔ مجھے امید ہے کہ سعودی میزبانی میں دنیا کو ایک خوبصورت ایونٹ دیکھنے کو ملے گا۔
محمد بن زید نے خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ میرے بھائی محمد بن سلمان اور ان کی ٹیم ایک غیر معمولی ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے جس پر ہم سب کو فخر ہے اور جو عرب دنیا کی ایک اچھی تصویر پیش کرے گا۔
انھوں نے سعودی عوام اور سعودی عرب میں دیگر ملکوں کے باشندوں کو بھی فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی کی مبارکباد دی۔