دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو جو کہ آج کل سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کے ساتھ کھیل رہے ہیں، انھوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی فٹ بال لیگ فرانسیسی فٹ بال لیگ سے بہت بہتر ہے۔
رونالڈو نے کہا کہ میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا ہے کہ میں سعودی عرب میں موجود ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ سعودی عرب کے ٹف موسم میں فٹ بال کھیلنا ایک سخت مشقت کا کام ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی فٹ بال کا معیار اب پہلے سے بہت بہتر ہوگیا ہے۔ یہاں کھلاڑی اور لوگ محنت کر رہے ہیں۔ یہاں کی حکومت کھیلوں میں دلچسپی لے رہی ہے۔
رونالڈو نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2034 تک سعودی عرب ایک اچھی ٹیم تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔ اور وہ ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم سے جیتنے کی اہلیت و صلاحیت کی حامل ہوگی۔
انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سعودی کھلاڑی 38 سے 40 کے درجہ حرارت میں کھیلتے ہیں جو کہ یورپ اور فرانس وغیرہ کی لیگز کے بس کی بات نہیں ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ آنے والے کچھ سالوں میں سعودی عرب کے فٹ بال کے کھیل میں بہت بہتری دیکھ رہا ہوں، میں نے یہاں کھیلوں کے حوالے سے بہت مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے۔