بحرین کی قومی فٹ بال ٹیم نے 26واں گلف فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل مقابلے میں بحرین نے عمان کو 2-1 سے شکست دی۔
گویت میں ہونے والے چھبیسویں گلف فٹ بال ٹورنامنٹ میں بحرین کی کامیابی کا جشن پورے خلیج میں منایا گیا۔
خاص طور پر سعودی عوام نے بحرینی عوام کے شانہ بشانہ بحرینی فٹ بال ٹیم کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ اس کی جیت کا جشن بھی منایا۔
واضح رہے کہ فٹ بال کا کھیل ویسے تو دنیا کا سب سے مشہور اور مقبول کھیل ہے لیکن گلف کنٹریز میں اسے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
قطر نے 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی ہے جبکہ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی بولی جیت لی ہے۔
علاوہ ازیں کویت، امارات، عمان، اردن، عراق اور بحرین میں بھی فٹ بال کا کھیل عوام و خواص، سب میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
گلف فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر بحرین کے حکمرانوں اور عوام کو تمام عرب ممالک کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بحرین کی جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں اور بحرین کے بادشاہ کی تصاویر کو وائرل کیا جا رہا ہے۔