تفصیلات کے مطابق 7 ممالک نے 60 سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے، جن ممالک سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قبرص، قطر، بحرین اور کویت شامل ہیں۔
بتلایا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں میں سے بیشتر کے پاس اپنی فیلڈ سے غیر متعلقہ ویزے تھے جبکہ کچھ لوگوں کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گی ہے جبکہ بحرین میں زائد قیام اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔
اس کے علاوہ امارات میں پاسپورٹ گُم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ جبکہ آئیوری کوسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف پاکستان میں بھی کاروائی کی جائے گی جو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کا سفر کرتے ہیں اور ملکی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔