کیپ ٹاؤن : دنیا ایک بار پھر اس حقیقت کا مشاہدہ کر رہی ہے کہ اسلام کا پیغامِ امن، محبت اور انسانیت دلوں کو فتح کر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے معروف چرچ لیڈر ابراہم ہیم رچنڈ نے حال ہی میں اسلام قبول کر لیا، اور ان کے اس روحانی سفر میں ان کے تقریباً 1,00,000 عیسائی پیروکار بھی دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔
یہ حیرت انگیز واقعہ صرف ایک شخص کی تبدیلی کا نہیں، بلکہ ایک روحانی انقلاب کی علامت بن چکا ہے۔ ابراہم ہیم رچنڈ، جو برسوں تک عیسائی برادری میں ایک معتبر اور مؤثر آواز کے طور پر جانے جاتے تھے، نے اسلام کو قبول کرتے ہوئے کہا:
میں نے اسلام میں وہ سکون، وہ سچائی، اور وہ روشنی پائی جو میں برسوں سے تلاش کر رہا تھا
ان کا یہ فیصلہ جنوبی افریقہ میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اسلام کی ایک اور روشن مثال بن گیا ہے، جہاں مختلف مذاہب، نسلوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس کا حصہ بن رہے ہیں۔
ابراہم رچنڈ اور ان کے پیروکاروں کی یہ اجتماعی تبدیلی اس بات کی عکاس ہے کہ اسلام دلوں کی زبان میں بات کرتا ہے، انسانیت کا احترام سکھاتا ہے، اور اللہ سے تعلق جوڑتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اس واقعے کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی افریقہ میں اسلام کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مختلف بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد، خواہ وہ نوجوان ہوں یا بزرگ، مرد ہوں یا خواتین، اسلام کی روحانی گہرائی اور سچائی سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں