سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو کسی عربی شخص سے بات چیت کر رہے ہیں اور دونوں گفتگو کے دوران بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو سے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ بنیامن نتن یاہو کے ساتھ شریک گفتگو دوسرے آدمی سعودی ولی عہد ہیں۔
یہ فیک فیڈیو ایک ایسے موقع پر پھیلائی جا رہی ہے جب عرب و عجم میں کوئی بھی اسرائیل یا بنیامن نتن یاہو کی حمایت نہیں کر رہا۔
دوسری طرف سعودی عرب کا دو ٹوک موقف بھی تسلسل سے سامنے آ رہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سرکاری مراسم یا علاقائی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
اس ویڈیو سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی گویا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اندرونی طور پر اسرائیل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
دار نیوز کی تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو چند سال پرانی ہے۔ 2019 میں جب اسرائیل میں الیکشنز ہو رہے تھے تب کسی عرب یوٹیوبر نے بنیامین نیتن یاھو کو اس ویڈیو کال کے ذریعے اپنے جذبات سے آگاہ کیا تھا اور الیکشنز میں نتن یاہو کے لیے جیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
پچھلے کچھ عرصے میں سوشل میڈیا پر جھوٹ اور فیک نیوز کا طوفان اُمڈ آیا ہے۔ ناظرین و قارئین کو خوب دھیان رکھنا ہے کہ جھوٹ کا سہارا لے کر کوئی شاطر، آپ کو اپنے کسی محسن سے بدگمان نہ کردے۔
سعودی عرب کا فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ تعلق اور رشتہ ایمان اور اسلام کا ہے۔ اسے کسی فیک نیوز یا پروپیگنڈے ختم نہیں کیا جاسکتا۔