پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل بڑا شاطر ملک ہے لیکن اس میں اتنی ہمت اور جرت نہیں ہے کہ پاکستان سے پنگا لے سکے۔
پاکستان اسے چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گا، پاکستان کی دفاعی اور عسکری قوت اور جنگی مہارت اسرائیل سے کہیں زیادہ ہے۔
پاکستان کو پچھلے کچھ سالوں سے معاشی پریشانیوں کا سامنا ضرور ہے لیکن اب اس طرف بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم کسی پڑوسی ملک کے خلاف بیرونی حملہ آوروں کو اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
انھوں نے کہا اسرائیل، پاکستانی فوج کی صلاحیت اور استعداد سے واقف ہے۔ البتہ وہ پاکستان میں اپنے جاسوسوں اور ایجنٹوں کے ذریعے خلفشار کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بات پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔